القصیم: خواتین کا لباس زیبِ تن کر کے شاپنگ مال میں گھومنے پھرنے والے دونوجوان گرفتار

جمعہ 12 اگست 2016 12:15

القصیم: خواتین کا لباس زیبِ تن کر کے شاپنگ مال میں گھومنے پھرنے والے ..

القصیم : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11اگست 2016ء) : سعودی پولیس نے القصیم کے نجی شاپنگ مال سے عبائے میں ملبوس دو نوجوانوں سعودی شہریوں کو گرفتارکر لیا۔ تفصیلات کے مطابق دونوں نوجوان جن کی عمر 20سال کے لگ بھگ تھی سعودی عبایا پہن کر شاپنگ مال میں پھر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

شاپنگ مال میں خریداری کرنے والے دوسرے افراد کو شک ہو ا تو انہوں نے سکیورٹی آفیسر کو بتایا سکیورٹی آفیسر نے پولیس کی مدد سے ان دونوں کو رکا اور اپنی شناخت کرانے کا کہا ۔لیکن مذکورہ نوجوانوں نے کوئی جواب نہ دیا۔ جس کے بعد دونوں نوجوانوں کا عبایا اتارا گیا ۔ سعودی پولیس کا کہنا ہے کہ ان دونوں نوجوانوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔ ان سے مزید تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔