حلب میں کلورین گیس کا استعمال جنگی جرم،تحقیقات کررہے ہیں،اقوام متحدہ

جمعہ 12 اگست 2016 12:30

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) اقوام متحدہ شام کے شہر حلب میں باغیوں کے زیرانتظام علاقے میں کلورین گیس کے حملے کے شواہد کی تحقیقات کر رہی ہے۔حکومت مخالف باغیوں کا کہنا ہے کہ حکومتی فوجوں کی جانب سے کلوین گیس کا حملہ کیا گیا جس میں مبینہ طور پر چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے شام نے کہاکہ کلورین گیس کی تصدیق ہوگئی تو یہ جنگی جرم کے برابر ہوگا۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے ایلچی سٹیفن ڈی مستورا نے تصدیق کی کہ اقوام متحدہ حلب میں گرائی جانے والی اس گیس کے بارے میں تفتیش کر رہی ہے جس کے بارے میں شبہ ہے کہ یہ کلورین تھی۔انھوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ایسے بہت سے شواہد موجود ہیں کہ ایسا ہی ہوا۔ اگر ایسا ہوا تو یہ جنگی جرم ہوگا اور اس پر ہر کسی کو توجہ دینے کی ضرورت ہوگی۔کلورین کے بطور ہتھیار استعمال پر کیمیکل ویپنز کنونشن کی جانب پابندی عائد ہے۔انہوں نے کہاکہ حلب شہر میں جنگ بندی کا دورانیہ تین گھنٹے سے بڑھانے کے لیے بات چیت کررہے ہیں،

متعلقہ عنوان :