ہالی ووڈ فلم” دی سی آف ٹریز “ 26 اگست کو سنیماگھروں کی زینت بنے گی

جمعہ 12 اگست 2016 12:38

ہالی ووڈ فلم” دی سی آف ٹریز “ 26 اگست کو سنیماگھروں کی زینت بنے گی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست۔2016ء)ہالی ووڈ فلم دی سی آف ٹریز کا دلچسپ ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔ اداکار میتھیو میک کونی، نومی واٹس اور جاپانی اداکار کین واٹانابے مرکزی کرداروں میں ہیں۔کہانی ہے امریکی شخص آرتھر برینن کی جو خوشگوار زندگی گزار رہا ہوتا ہے لیکن پھر اچانک اسے گھیر لیتی ہے مایوسی۔

(جاری ہے)

زندگی کا خاتمہ کرنے کی ٹھان لیتا ہے پہنچ جاتا ہے جاپان کے جنگل جسے خودکشی کیلئے موزوں مقام دیا جاتا ہے قرار۔

یہاں ملاقات ہوتی ہے اس کی جاپانی باشندے تاکومی ناکامورا جو اسی کی طرح زندگی سے بے زار ہوکر پہنچتا ہے لیکن پھر دونوں نئی زندگی کی شروعات کا کرتے ہیں ارادہ۔ کیا دونوں درختوں کے اس گھنے سمندر سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوجائیں گے یا پھر بھٹکتے بھٹکتے موت کی وادی میں اتر جائیں گے۔ یہ تو چھبیس اگست کو فلم کی ریلیز پر ہی پتا چلے گا۔