امریکا، سعودی نوجوان دہشت گردی کی فنڈنگ کے مقدمہ میں بری
سعودی شہری کے خلاف جھوٹا دعویٰ کرنے والے صحافی پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرلیاگیا
جمعہ 12 اگست 2016 12:41
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) مریکا کی ایک وفاقی عدالت نے سعودی شہری کو دہشت گردی کے لیے فنڈنگ کے الزام سے بری کردیا ۔ساتھ ہی سعودی نوجوان کو اس کیس میں جعلی طور الجھانے کے الزام میں ایک مقامی صحافی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا گیا ۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی ریاست بوسٹن میں قائم وفاقی عدالت کی خاتون جج پیٹی ساریس نے جاری کردہ 61 صفحات کو محیط فیصلے میں قرار دیا کہ 15 اپریل سنہ 2013ء کو امریکا میں ہونے والے ایک بم دھماکے سے سعودی نوجوان عبدالرحمان الحربی کا کوئی تعلق نہیں۔
الحربی پر ان دھماکوں کے لیے فنڈز مہیا کرنے کا کوئی ثبوت نہیں مل سکا ہے۔خیال رہے کہ 15 اپریل سنہ2013ء کو ہونے والے دھماکوں میں تین فراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔(جاری ہے)
سنہ 2015ء میں امریکا کی ایک عدالت نے ان دھماکوں میں دو چیچن باشندوں تیمولنک اور جوہر سارنیف کو قصور وار قرار دیتے ہوئے انہیں سزائے موت سنائی تھی۔امریکا کی وفاقی عدالت نے صحافی گلین بیک کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنی رپورٹ میں اس خفیہ ذریعے کو سامنے لائے جس کی بنیاد پر اس نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ سنہ 2013ء کے دھماکوں میں سعودی نوجوان الحربی نے فنڈز فراہم کئے تھے۔
عدالت کا کہنا ہے کہ صحافی کو سعودی نوجوان کے خلاف عائد الزامات کا ٹھوس ثبوت مہیا کرنے کے لیے یہ بتانا ہوگا کہ آیا اس نے اپنی ریڈیو رپورٹ میں کس ذریعے سے یہ کہا تھا کہ عبدالرحمان الحربی نے دھماکوں کے لیے فنڈز مہیا کیے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
یوکرینی صدر کو قتل کرنے کی سازش پکڑی گئی؛ 2 کرنل گرفتار
-
آسٹریلیا نے اسٹوڈنٹ ویزا کی مالی شرائط سخت کردیں، بھارت سب سے زیادہ متاثر
-
ہزاروں مظاہرین کا نیتن یاہو سے جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کا مطالبہ
-
رفح پر اسرائیلی حملے کی طرف پیش قدمی، راہداری کا آپریشن اسرائیلی فوج نے سنبھال لیا
-
حماس جنگ بندی تجاویزہمارے مطالبات کے مطابق نہیں، اسرائیل
-
یمن میں شاہ سلمان سینٹر کی جانب سے 3 روزمیں دل کے 80 آپریشن کیے گئے
-
ایران ملائیشیا کے ذریعے تیل پابندیوں کی خلاف ورزی کررہا ہے،امریکہ
-
رفح پراسرائیلی ٹینکوں کی یلغار،ہسپتالوں کے ڈاکٹر اور طبی عملے کے ارکان علاقہ چھوڑنے لگے
-
ٹویوٹا کمپنی کو گزشتہ سال 31.82 بلین ڈالر کا ریکارڈ منافع
-
رفح پراسرائیلی حملہ لاکھوں زندگیاں خطرے میں ڈال دے گا ، اقوام متحدہ
-
بھارتی کرکٹ ٹیم میں مسلمانوں کے انتخاب کو روکنے کیلئے بی جے پی کو 400 سیٹیں چاہیے، مودی
-
مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر چین فرانس مشترکہ بیان انسانی ضمیرکی آواز ہے، چینی میڈیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.