’توجہ نہیں دیں گے تو کیچ ڈراپ ہوں گے‘ مشتاق احمد

جمعہ 12 اگست 2016 13:06

’توجہ نہیں دیں گے تو کیچ ڈراپ ہوں گے‘ مشتاق احمد

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مشتاق احمد نے کہاہے کہ انگلینڈ میں گیند ہوا میں زیادہ سوئنگ ہوتی ہے اس لیے اگر کھلاڑی توجہ نہیں دیں گے تو کیچ ڈراپ ہوں گے۔

(جاری ہے)

مشتاق احمد نے اوول کے میدان میں جاری چوتھے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ میں کنڈیشنز مختلف ہوتی ہیں ‘انگلش ٹیم نے بھی اس سیریز میں نو سے دس کیچ ڈراپ کیے ہیں تاہم اگر کھلاڑی کسی اہم مقام پر کیچ ڈراپ کرتا ہے تو صورتحال تبدیل ہوجاتی ہے۔ مصباح الحق کے سلپ میں نہ کھڑے ہونے کے سوال پر مشتاق احمد نے کہاکہ مصباح کا مڈ آف پر کھڑے رہنا اس لیے ضروری ہے کہ وہ بولروں سے باآسانی بات کرسکیں۔