رواں برس کے ومبلڈن ایونٹ کے دوران ایک نوجوان خاتون ٹینس پلیئر کو زہر دینے کا انکشاف

جمعہ 12 اگست 2016 13:09

رواں برس کے ومبلڈن ایونٹ کے دوران ایک نوجوان خاتون ٹینس پلیئر کو زہر ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) رواں برس کے ومبلڈن ایونٹ کے دوران ایک نوجوان خاتون ٹینس پلیئر کو زہر دینے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

18 سالہ گیبریلا ٹیلر کونہ صرف ایونٹ سے دستبردار ہونا پڑا بلکہ چار دن آئی سی یو میں بھی گزارنا پڑے تھے، وہ ایک ایسے جزو کا شکار ہوئی تھیں جو جانوروں میں پایا جاتا ہے، اس سے اندرونی طور پر اخراج خون اور حرکت قلب بند ہوسکتی ہے، والدہ ملینا ٹیلر کے مطابق ان کی بیٹی ایونٹ کے آغاز پر فٹ اور بہتر کارکردگی کیلئے پراعتماد تھی۔ پولیس اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ انھیں جان بوجھ کر تو زہر نہیں دیا گیا، لندن پولیس نے واقعہ کی باقاعدہ تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :