آزاد کشمیر میں لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کے باعث وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کا نیلم ،جہلم پروجیکٹ کا ہنگامی دورہ

ضلعی انتظامیہ اور حکومت کی دوڑیں لگ گئی پروجیکٹ کو جلد ختم کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئیں

جمعہ 12 اگست 2016 13:11

مظفرآباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) پاکستان سمیت آزادکشمیر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث ایک طرف انسانی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی جبکہ دوسری جانب آزادکشمیر میں پیدا ہونے والی بجلی سے پاکستان کے بیشتر علاقے بھی متاثر ہونے لگیں ہیں جس پر وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کا اچانک نیلم جہلم پروجیکٹ کے موقع پر ضلعی انتظامیہ اور حکومت کی دوڑیں لگ گئی جبکہ واپڈا کی لاعلمی کے باعث وزیر اعظم پاکستان کی آمد پر لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا وزیر پاکستان میاں نواز شریف نیلم جہلم پروجیکٹ کو جلدی مکمل کرنی کی ہدایات بھی دی انھوں نے کہا کہ اگر نیلم جہلم پروجیکٹ جلد مکمل ہوجاتا ہے تو اس سے آزادکشمیر اور پاکستان کے بیشتر علاقوں میں لو ڈ شیڈنگ ختم ہوسکتی ہے جس پر نیلم جہلم پروجیکٹ کے افسرانوں نے وزیراعظم پاکستان کو بریفنگ بھی دی جبکہ دورے کے دوران وفاقی وزراء بھی موجو د تھے ۔