دارلحکومت مظفرآباد میں پانی کے شدید بحران کو ختم کرنے کے لئے واٹر سپلائی کو بجلی فراہم کرنے کے لئے بجلی بند رہنے کے باعث صارفین کو جو مشکلات کا سامنا

جمعہ 12 اگست 2016 13:13

مظفرآباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) ایکسئن برقیات بشیر قریشی نے کہا کہ مظفرآباد میں پانی کا شدید بحران ہے جس کے باعث واٹر سپلائی کو دی جانے والی بجلی کی لائنیں بچھانے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ اجس کے لئے محکمہ برقیات معذرت خواہ ہے انھوں نے کہا کہ واٹر سپلائی کو بجلی کی فراہمی ضروری تھی جس کے لئے خاص کر سٹی فور کی لائنیں جن میں چہلہ بانڈی ،سماں بانڈی سمیت دیگر علاقوں کی بجلی بند رہتی ہے محکمہ برقیات کے اہلکار دن رات اپنی محنت اور لگن سے کام مکمل کر چکے ہیں جس سے طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ختم ہوسکتا ہے ایکسئن برقیات نے کہا کہ محکمہ برقیات لو ڈ شیڈنگ کے حق میں نہیں ہے مگر واپڈا ہمیں بجلی کی سپلائی کرتا ہے ان کی طرف سے دی جانے والی شیڈیول پر ہم عمل درآمد کرتے ہیں شدیدگرمی کے باعث بجلی پر لوڈ زیادہ ہوتا ہے جس کے باعث لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے انھوں نے کہا کہ عوام کی شکایات کا ہم ہر حال میں ازالہ کریں گے میڈیا برقیات کے ساتھ تعاون کرے کہی بھی غیر قانونی کنکشن یا برقیات کا عملہ ملوث ہو شکایت کریں میں ان کے خلاف کاروائی کروں گا انھوں نے کہا کہ مجھے علم ہے کہ بعض حلقوں میں محکمہ برقیات کا عملہ غیر قانونی کنڈی میں ملوث ہے جس کی تحقیقات جاری ہے جو بھی ملوث ہوگا اس کے خلاف کاروائی ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :