جامعہ پونچھ سلیکشن بورڈ میں ہونے والی بے ضابطگیوں کیخلاف طلبہ و طلبات نے احتجاج کا اعلان کر دیا
جمعہ 12 اگست 2016 13:16
(جاری ہے)
جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہیں اور جن لوگوں کا سلیکشن بورڈ کے ذریعے انتخاب کیا گیا ہے اگر انہیں فور ی طور پر یونیورسٹی میں تعینات کر کے انکو ذمہ داریاں نہیں سونپی جاتیں تو ہم پرتشدد احتجاج، مظفر آباد کی طرف لانگ مارچ اور کلاسزز کا مکمل طور پر بائیکاٹ کرنے پر مجبور ہوں گے۔
ان خیالات کا اظہار جامعہ پونچھ کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے طلباء جن میں محمد فراز، سلیم نذر، نورین سبطین، عاطف حسن و دیگر نے گزشتہ رو ز راولاکوٹ میں منعقدہ ایک میٹنگ میں اظہار خیال کے دوران کیا۔ اس موقع پر طلباء و طالبات نے حکومت آزاد کشمیر سمیت مختلف ذمہ داران سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل بھی یونیورسٹی کے مختلف مسائل کے حوالہ سے پہلے پرامن طریقہ سے حل نکالنے کی کوششیں کی گئیں مگر طلباء کو سڑکوں پر آنے کیلئے مجبور کیاگیا اور بعد میں ان مسائل کا حل نکالا گیا اگر اب کی بار ایسی روش اختیار کی گئی تو ہم کسی بھی راست اقدام سے گریز نہیں کریں گے۔ اس موقع پر طلباء نے وزٹنگ ٹیچرز و کنٹریکٹ پر معمور لیکچرز کے حوالہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی وزٹنگ ٹیچر و کنٹریکٹ پر لیکچرز کو جب بھی کوئی اچھی جاب آفرملتی ہے تو وہ فوراً اسی جاب کو ترجیح دیتے ہوئے ریزائن کر جاتا ہے اور پھر اس کی جگہ کسی ایسے ہی نئے وزٹنگ، کنٹریکٹ کی بنیاد پر ناتجربہ کار لیکچرز کو تعینات کر دیا جاتا ہے جس کے باعث طلباء کا جہاں بے حد پڑھائی کا ضیاں ہوتا ہے وہیں ان پروفیسرزو لیکچرز کو بھی شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس موقع پر متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ اگر ایک ہفتہ کے اندر ہمارا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو ہم آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد کی طرف لانگ مارچ کرنے اور اسمبلی کے احاطہ میں بھوک ہڑتال و پرامن احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.