اسلام آباد، مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 28افغان باشندوں سمیت 51افراد گرفتار

جمعہ 12 اگست 2016 13:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 28افغان باشندوں سمیت 51افراد کو گرفتار کرلیا،گرفتار افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق جمعہ کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 28افغان باشندوں سمیت 51افراد کو گرفتار کرلیا،گرفتار افراد سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور تین موٹرسائیکل برآمد کرلیے گئے،گرفتار افراد کو مزید تفتیش کیلئے تھانہ سبزی منڈی منتقل کردیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :