خیبر پختونخواہ پولیس کے کانسٹیبل نے پی ایچ ڈی کر لی، نوجوانوں کے لیے نئی مثال قائم

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 12 اگست 2016 13:21

خیبر پختونخواہ پولیس کے کانسٹیبل نے پی ایچ ڈی کر لی، نوجوانوں کے لیے ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 اگست 2016ء ) : ہمت مرداں۔۔۔۔مدد خدا۔ خیبر پختونخواہ پولیس میں بطور کانسٹیبل تعینات طاہر خان ملک بھر کے نوجوانوں کے لیے ایک مثال بن کر اُبھرا۔ تفصیلات کے مطابق کانسٹیبل طاہر خان نے غربت کے باوجود سخت محنت کی اور اپنی محنت کی بدولت بائیو ٹیکنالوجی میں پی ایچ ڈی کرنے میں کامیاب ہو گیا۔ طاہر خان نے اپنی کہانی بتاتے ہوئے کہا کہ میں بہت غریب تھا لیکن میری پی ایچ ڈی کرنے کی خواہش نے مجھے چین سے بیٹھنے نہیں دیا اور میں کامیاب ہو گیا۔

اپنی کہانی سناتے ہوئے طاہر خان آبدیدہ بھی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ میں نے دس سال سے اپنے لیے جوتے نہیں خریدے اور نہ ہی کبھی مارکیٹ گیا۔ میرے والد کی دعا میرے ساتھ تھی اور وہ میری کامیابی اور عزم پر خوش بھی تھے لیکن پھر ان کا انتقال ہو گیا، ان کی دعا آج بھی میرے ساتھ ہے۔ طاہر خان کا کہنا تھا کہ میں پی ایچ ڈی کر کے ان لوگوں کو ، جو یہ سمجھتے ہیں کہ خیبر پختونخواہ پولیس میں پڑھے لکھے ملازمین موجود نہیں ہے، پیغام دینا چاہتا ہوں کہ میں ان کے لیے ایک مثال ہوں اور خیبر پختونخواہ پولیس میں ایم اے اور ایم فل کے ڈگیر ہولڈرز بھی اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔کانسٹیبل طاہر خان نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :