حلقہ ایک کوٹلہ میں سابقہ حکومت کی جانب سے دئیے گے منصوبے اور ان پر لگائی جانے والی تختیاں جعلی ثابت ہوئیں

جمعہ 12 اگست 2016 13:24

مظفرآباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) سابق پیپلزپارٹی کی حکومت کی جانب سے ہوائی اعلانات کی مثال پہلے سے قائم تھی وہاں ان کے کارنامے بھی عجیب انداز اختیار کر گئے سابق وزیر حکومت سردار جاوید ایوب ،وزیر جنگلات ،وزیر اسپورٹس صدف شیخ جنہوں نے وزارت کا قلمدان سنبھالتے ہی اعلان کیا تھا کہ آزادکشمیر میں اسپورٹس کو فروض دینے کے لئے تحصیل کی سطح پر اسٹیڈیم بنانے کے دعوے تو کئے وہاں وزیر حکومت جاوید ایوب نے صرف چند دوستوں کو نوازنے کے لئے کروڑوں روپے کی سڑکیں اور پانی کی سہولت میسر تو کی وہاں ہزاروں افراد کو اس سہولت سے نظر انداز کر دیا جس کی مثال پٹہکہ میں ہائیڈرل پاور پروجیکٹ کا افتتاخ جاوید ایوب نے کیا جو دوسرے دن سے بند ہونے کے بعد آج دو ماہ گزر گئے نا چل سکا جبکہ دیگر سڑکوں کی افتتاخ اور منصوبے جن پر تھوک کے حساب سے تختیاں لگائی گئی اور فوٹو سیشن کیا گیا وہ تحتیاں غائب مختلف علاقوں میں شروع ہونے والے ترقیاتی کام بھی 22جولائی سے بند اور ان پر کام کرنے والی مشینریاں اور ٹھیکدار بھی غائب ہوگئے جن ٹھیکدارو ں کا کہنا ہے کہ نہ تو ہمیں ابھی تک پیسے ملے اور نہ ہی کسی نے رابطہ کیا ہے ایسے میں ہم کام کیسے کریں ۔

متعلقہ عنوان :