ملتان : مفتی عبد القوی کے خلاف ٹھوس ثبوت ملے تو گرفتار کر لیں‌گے۔ سی پی او اظر اکرم

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 12 اگست 2016 14:13

ملتان : مفتی عبد القوی کے خلاف ٹھوس ثبوت ملے تو گرفتار کر لیں‌گے۔ سی ..

ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 اگست 2016ء ) : سی پی او ملتان اظہر اکرم نے بتایا کہ قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبد القوی کا نام ایف آئی آر میں شامل نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قندیل بلوچ کے والد نے مفتی عبد القوی کو اپنے بیان میں نامزد کیا۔ سی پی او نے کہا کہ مفتی عبد القوی کے خلاف اگر ٹھوس ثبوت اور شواہد ملے تو انہیں گرفتار کر لیں گے۔ خیال رہے کہ مفتی عبد القوی کو قندیل بلوچ قتل کیس کی تحقیقات میں قندیل کے والد کی درخواست پر نامزد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :