پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کی تیز رفتار ترقی کا باعث بنے گا‘راجہ وسیم حسن

جمعہ 12 اگست 2016 14:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء ) انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے نائب صدرراجہ وسیم حسن نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کی تیز رفتار ترقی کا باعث بنے گا ،سی پیک کی نگرانی وزیراعظم کے خود کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے اس سے اس منصوبہ کی بروقت تکمیل ممکن ہوگی اور اس کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہونگی ۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے دونوں ممالک کے پرائیویٹ سیکٹر کو بھر پور طریقے سے شامل کرنے سے اس منصوبہ کے ذریعے دونوں ممالک کے پرائیویٹ سیکٹر کو قریب آنے کا موقع ملے گا۔راجہ وسیم حسن نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ میں شامل بجلی منصوبوں کی تکمیل سے توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا اور انڈسٹری کا پہیہ مسلسل رواں دواں رہے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ کے روٹ نئے انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام سے ملک کے اندر نئی صنعتوں کا قیام عمل میں آئے گا جس سے ملکی ضروریات پوری ہونے کے ساتھ ساتھ برآمدات میں بھی اضافہ ہوگا او ر حکومت کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سے حکومت کو بین الاقوامی اداروں سے قرضے لینے سے نجات مل جائے گی۔انہوں نے کہا کہ نئے انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام سے روزگار کے وافر مواقع دستیاب ہونگے اور ملک سے بے روزگاری کا بھی خاتمہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :