راولپنڈی میں خنجر گروپ کا معاملہ ، گرفتار ملزم نے اعتراف کر لیا

ملزم نفسیاتی مریض ہے۔ پولیس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 12 اگست 2016 14:19

راولپنڈی میں خنجر گروپ کا معاملہ ، گرفتار ملزم نے اعتراف کر لیا

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 اگست 2016ء ) : راولپنڈی میں خنجر گروپ کے معاملے پر گرفتار ایک ملزم نے اپنے جُرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزم ناڑا مٹہور کہوٹہ کا رہائشی اور نفسیاتی مریض ہے۔ ملزم راولپنڈی میں کمپیوٹر کورس کر رہا تھا۔

(جاری ہے)

ملزم کی والدہ بچپن ہی میں انتقال کر گئیں اور والد نے دوسری شادی کر رکھی ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزم نے راولپنڈی میں خواتین پر خنجر حملوں کا اعتراف کر لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ریمانڈ کے لیے جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ ملزم محمد علی کو سی ٹی ڈی نے 4 روز قبل گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :