افغان چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ کی اشرف غنی پر کھلے عام شدید تنقید

جمعہ 12 اگست 2016 14:20

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء)افغان حکومت کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے صدر اشرف غنی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں رکھتے اور ساتھ مل کر کام کرنے یا انتخابی اصلاحات کو عملی شکل دینے میں ناکام ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ٹیلی وڑن پر نشر ہونے والا یہ بیان عبداللہ عبداللہ اور اشرف غنی کے درمیان تاحال درپردہ جاری اختلافات کو منظرِ عام پر لے آیا ہے۔

اس بیان نے 2014ء میں تشکیل پانے والی قومی حکومت کے استحکام کے حوالے سے بھی نئے سوالات کو جنم دیا ہے۔ عبداللہ عبداللہ کو شکایت رہی ہے کہ کلیدی فیصلے اْن کے ساتھ مشورے کے بغیر کیے جاتے ہیں۔ اْن کا یہ بھی الزام ہے کہ صدر غنی مغرور ہیں اور ملک کی ابتر ہوتی ہوئی صورت حال سے کٹے ہوئے ہیں۔ دو سال پہلے کے صدارتی انتخابات میں دونوں امیدواروں اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ نے اپنی اپنی کامیابی کے دعوے کیے تھے