داعش امریکا میں بھی پھیل رہی ہے،ٹرمپ

جمعہ 12 اگست 2016 14:20

فلوریڈا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) امریکی صدارتی انتخابات کے لئے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ داعش دنیا کے متعدد ممالک میں فعال ہے جب کہ امریکا میں بھی پھیل رہی ہے۔اوباما بطور صدر نا اہل ترین شخص ہیں، ان کے دور حکومت میں امریکا کے قرضے دگنے ہو کر 20 ٹریلین ڈالر تک پہنچ چکے ہیں جب کہ امریکا کی شرح نمو کم ہو رہی ہے اورغیر ملکی کمپنیاں اپنا کاروبار امریکا سے دوسرے ممالک میں منتقل کر رہی ہیں۔

عالمی دہشت گرد تنظیم داعش دنیا کے 28 ممالک میں فعال ہے اور ممکنہ طور پر امریکا میں بھی پھیل رہی ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق فلوریڈا میں ریلی کے دوران ایک بار پھر امریکی صدر براک اوباما کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنانا بناتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اوباما بطور صدر نا اہل ترین شخص ہیں، ان کے دور حکومت میں امریکا کے قرضے دگنے ہو کر 20 ٹریلین ڈالر تک پہنچ چکے ہیں جب کہ امریکا کی شرح نمو کم ہو رہی ہے اورغیر ملکی کمپنیاں اپنا کاروبار امریکا سے دوسرے ممالک میں منتقل کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ہلیری اور کلنٹن فاوٴنڈیشن کرپشن میں ملوث ہیں، ایف بی آئی نے ہلیری اور کلنٹن فاوٴنڈیشن کے کرپشن کیس کھولنے کی درخواست کی تھی لیکن اوباما انتظامیہ نے کرپشن کیسز کھولنے کی درخواست مسترد کردی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر لائسنس یافتہ اسلحے سے متعلق اپنے بیان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دوسری ترمیم کی حفاظت کرنی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ عالمی دہشت گرد تنظیم داعش دنیا کے 28 ممالک میں فعال ہے اور ممکنہ طور پر امریکا میں بھی پھیل رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :