پو دینہ کی کا شت کیلئے اچھے نکا س کی حامل زرخیز زمین کا انتخابات کیا جا ئے، ز رعی ماہرین

جمعہ 12 اگست 2016 14:22

سلانوالی۔12 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 اگست۔2016ء)ز رعی ماہرین نے کہاہے کہ پو دینہ بڑے شہر وں کے نز د یک اور گھریلوبا غیچوں میں کا شت کی جا نے والی اہم سبز ی ہے اس کے پتوں کو انا ر دا نہ وغیر ہ کے ساتھ ملا کر چٹنی بنا کر استعما ل کیا جاتا ہے۔ پودینہ کی کا شت کیلئے زر خیز زمین جس میں پانی کا نکا س اچھا ہو کا انتخا ب کریں۔ کا شت سے قبل 6تا 8ٹرالیاں گو بر کی گلی سڑ ی کھا د ڈا ل کر زمین میں اچھی طرح ملا دیں زمین کو ہمو ار کرنے کے بعد پانی لگا دیں وتر آنے پر 2دفعہ حل اور سہاگا چلائیں ،ایک ایکڑ کا شت کرنے کیلئے پونے 2تا 2لا کھ پودے کی ٹہنیاں یا جڑوں کے ٹکڑے استعما ل کریں، کا شت کے و قت کھیت میں 5بور ی سپر فاسفیٹ ایک بور ی امونیم سلفیٹ اور ایک بور ی پو ٹا ش وا لی کھاد فی ایکڑ کے حساب سے یہ دو بو ر ی ڈ ی اے پی اور ایک بور ی پو ٹا ش والی کھاد فی ایکڑ کے حساب سے ڈالنے کے بعد 3سے چار مرتبہ ہل اور سہاگا چلا کر زمین تیار کر لیں کھیت کو 5مرلہ کی چھوٹی چھوٹی کیاروں میں تقسیم کر لیں 30سینٹی میٹر پر نشان لگانے کے بعد ان قطاروں میں 15سینٹی میٹر کے فاصلہ پر کھر پے کی مد د سے پودینے کی جڑ یہ پرانی ٹہنی کا شت کریں کا شت کے فور ی آبپاشی کریں۔

(جاری ہے)

اور ایک ہفتہ کے وقفہ سے آپیاشی جار ی رکھیں فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے کھرپے کی مد دسے گوڈی کریں جب پودے 15تا 20سینٹی میٹر اونچے ہو جائیں تو کا ٹ کر چھوٹی چھوٹی گھچیاں بنا کر منڈی میں بھیجیں ہر کٹائی کے بعد ایک بور ی یو ریا یا دوبور ی امونیم سلفیٹ فی ایکڑ کے حساب سے ڈا ل کر آبپاشی کریں ۔