یوم آزادی ،افواج پاکستان کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سپورٹس برانچ کے تحت کھیلوں کے مقابلے کرائے جائینگے

جمعہ 12 اگست 2016 14:25

لاہور۔12 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 اگست۔2016ء) ملک بھر کی طرح ڈی ایچ اے لاہور میں بھی یوم آزادی شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے 14اگست کوڈی ایچ اے لاہور مین آفس میں قومی پرچم لہرایا جائے گا، اور افواج پاکستان کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سپورٹس برانچ کے تحت کھیلوں کے مقابلے کرائے جائینگے۔اس موقعہ پر رہائشیوں نے اپنے گھروں کوخوبصورت جھنڈیوں سے سجایا ہے، جبکہ لاتعداد جگہوں پر قومی پرچم اپنی بہار دکھا رہے ہیں۔ یوم آزادی کی صبح ڈی ایچ اے کی تمام مساجد میں نماز فجر کے بعد ملکی ترقی و سا لمیت کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائینگی ،جبکہ اہم شاہراہوں پر یوم آزادی کے حوالے سے بینرز اور بورڈزلگائے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :