ملک کیلئے دی جانے والی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے ‘ عبدالسبحان خان

جمعہ 12 اگست 2016 14:27

تیمرگرہ۔12 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 اگست۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنماء اور سابق صوبائی وزیر عبد السبحان خان نے کوئٹہ میں بم دھماکے میں بے گناہ افراد کے قتل پررنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کیلئے دی جانے والی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہاکہ کوئٹہ بم دھماکہ دلخرش واقعہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ سانحہ کوئٹہ پر پوری قوم افسردہ اور غم زدہ ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردکمزور ہو کر اب اس قسم کی بزدلانہ کارروائیاں کر رہے ہیں لیکن ان کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور انشاء اللہ ان دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کیلئے بھی تیار ہیں۔ انھوں نے کہاکہ پاک فوج کے سپالار جنرل راحیل شریف نے ملک بھر میں آپریشن کاجو اعلان کیا ہے اس سے وطن عزیز میں امن و امان بحال جبکہ جرائم کا خاتمہ ہوگا۔انھوں نے شہید ہونے والے وکلاء اور صحافیوں کے پسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ (ن)کے کارکن ان کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔