تیمرگرہ ‘زندہ قوم ہونے کے ناطے جشن آزادی منانا ہم سب کی ذمہ داری ہے ‘ حاجی انوار الدین

جمعہ 12 اگست 2016 14:27

تیمرگرہ۔12 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 اگست۔2016ء)انجمن تاجران تیمرگرہ کے زیر اہتمام یوم جشن آزادی شایان شان طریقے سے منایا جائیگا، اس سلسلے میں انجمن تاجران تیمرگرہ کا ایک اجلاس زیر صدارت صدر حاجی انوار الدین منعقد ہوا جس میں جنرل سیکرٹری لائق زادہ سمیت دیگر تاجروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انجمن تاجران تیمرگرہ کے صدر حاجی انوار الدین نے کہاکہ زندہ قوم ہونے کے ناطے جشن آزادی منانا ہم سب کی ذمہ داری ہے ، انہوں نے تاجروں کو ہدایت کی کہ جشن ازادی کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تاجران اپنی دکانوں پر قومی پرچم لہرائیں اور اپنے سینوں پر قومی بیج لگائیں ، حاجی انوارالدین نے کہاکہ یوم جشن آزادی کے دن تاجران بھی جشن آزادی کی تقاریب میں بھرپور طور پر شرکت کرینگے۔