کاسا 100اور چین کے تعاون سے پنجاب اور سندھ میں کوئلہ سے چلنے والے پاور پلانٹس سے توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا،زاہد مقبول

جمعہ 12 اگست 2016 14:29

اسلام آباد ۔ 12 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 اگست۔2016ء) ایوان صنعت وتجارت اسلام آباد کے سابق صدر زاہد مقبول نے کہا ہے کہ کاسا بجلی منصوبہ اور چین کے تعاون سے پنجاب اور سندھ میں کوئلہ سے چلنے والے پاور پلانٹس سے توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا۔

(جاری ہے)

یہاں ” اے پی پی “سے گفتگو کرتے ہو ئے اُ نہوں نے کہا کہ کاسا منصوبہ کی تکمیل سے پاکستان کو 1000میگا واٹ بجلی حاصل ہوسکے گی ۔ توانائی بحران کے خاتمہ کے بعد لو ڈشیڈنگ کے خاتمہ کے بعد صنعتیں اپنی پوری پیداواری صلاحیت کے مطابق کام کریں گی جس سے برآمدات میں اضافہ ہوگااور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا ،انہوں نے کہا کہ ملکی برآمدات میں اضافہ سے ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔

متعلقہ عنوان :