الیکشن کمیشن نے این اے 162 اور حلقہ پی پی 7کے ضمنی انتخابات میں امیدواروں کی اپیلیں نمٹانے کیلئے 4 ججوں کوٹریبیونل جج کے طور پر تعینات کردیا

جمعہ 12 اگست 2016 14:35

اسلام آباد ۔ 12 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 اگست۔2016ء) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 162 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 7 میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں امیدواروں کی اپیلیں نمٹانے کیلئے لاہور ہائی کورٹ کے 4 ججوں کوٹریبیونل جج کے طور پر تعینات کردیا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق یہ ٹریبیونل جج ریٹرننگ افسران کی طرف سے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں نمٹائیں گے ۔ جسٹس مشتاق احمد اور جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی کو این اے 162 جبکہ جسٹس عاطرمحمود اورجسٹس صداقت علی خان کو پی پی07 کیلئے ٹریبیونل جج مقرر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :