یوکرائن سے چنے کی برآمد دوگنا ہونے کا امکان

جمعہ 12 اگست 2016 14:36

کیف ۔ 12 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 اگست۔2016ء) یوکرائن سے چنے کی برآمد دوگنا ہونے کا امکان ہے۔ یوکرائن میں رواں سیزن چنے کی ریکارڈ پیداوار5 لاکھ ٹن ہونے کا امکان ہے جس کے پیش نظر اس کی برآمد کودوگنا کئے جانے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق رواں سیزن3.17 ٹن چنا فی ہیکٹر پیدا ہوا ہے۔ روس نے یورپ کو چنے کی برآمد میں گذشتہ سیزن میں یوکرائن کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔ چنے کی یوکرائن سے یورپی یونین کو برآمد میں گذشتہ مالی سال میں 7 ہزار ٹن کمی ہوئی ۔ روس نے گذشتہ سیزن7 لاکھ 4 ہزار ٹن چنا برآمد کیا جن میں سے 58فیصد ترکی گیا۔

متعلقہ عنوان :