برازیل میں دو مشتبہ دہشت گرد گرفتار

جمعہ 12 اگست 2016 14:37

ساؤپولو ۔ 12 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 اگست۔2016ء) برازیل کی پولیس نے دو مشتبہ دہشت گرد گرفتار کرلئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق ریو اولمپک کے جاری مقابلوں کے پیش نظر پولیس آپریشن”ہیش ٹیگ“ کے دوران جمعہ کو پولیس نے دو مشتبہ دہشت گرد گرفتار کئے ہیں جبکہ بعض دوسرے الزامات کے تحت5 دوسرے افراد بھی پکڑے گئے ہیں جن سے تفتیش جاری ہے۔

(جاری ہے)

مبینہ دہشت گرد مشکو ک سازو سامان کے ساتھ ساؤپولوسے پکڑے گئے ہیں، ان کا تعلق داعش سے ظاہر کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ افراد آن لائن پیغامات اور وٹس ایپ کے ذریعہ ریو اولمپک میں خوف وہراس پھیلانا چاہتے تھے۔

متعلقہ عنوان :