ایران کے سائنسدانوں نے مٹی کے مہین ذرات سے مضبوط کاغذ تیار کرلیا

جمعہ 12 اگست 2016 14:37

ایران کے سائنسدانوں نے مٹی کے مہین ذرات سے مضبوط کاغذ تیار کرلیا

تہران ۔ 12 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 اگست۔2016ء) ایران کے سائنسدانوں نے مٹی کے مہین ذرات سے مضبوط کاغذ تیار کرلیا۔ ایران نینو ٹیکنالوجی انیشی ایٹیو کونسل( آئی این آئی سی) سے جاری بیان کے مطابق کاغذ کی میکانکی قوت کو بڑھانے کے نظریہ کے تحت ایرانی سائنسدانوں نے مٹی کے نینو پارٹیکلز(مہین ذرات) سے تیارکیا ہے۔

(جاری ہے)

مٹی سے حاصل ذرات کو کاغذ سازی کے عمل میں شامل کرنے سے کاغذ کی قوت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے اور ایسے کاغذ ماحول دوست ہوگئے ہیں۔ اس تحقیق کے دوران دو طرح کے کاغذوں کو بنایا گیا ایک وہ جو ویسٹ پیپرباکس کاغذ اور دوسرا این سی سی نامی کاغذ ہے۔ نئے عمل سے کاغذ کی مضبوطی میں 5 سطح کا اضافہ ہوا ہے جس سے کاغذ جلدی پھٹنے سے محفوظ رہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :