نجی کمپنی درخت سے گر نے والے ورکر کو 1لاکھ 50ہزار درہم ہرجانے کے طور پر ادا کرے،دبئی عدالت کا حکم

جمعہ 12 اگست 2016 14:38

دبئی ۔ 12 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 اگست۔2016ء) دبئی کی ایک عدالت نے نجی کمپنی کی انتظامیہ کو کام کے دوران درخت سے گر کر زخمی ہونے والے غیر ملکی ملازم کو ایک لاکھ 50ہزار درہم ہر جانہ ادا کرنے کا حکم سنایا ہے۔

(جاری ہے)

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی میں ایک نجی کمپنی کا ملازم کام کے دوران درخت سے توازن برقرار نہ رکھنے کی وجہ سے گرا جسکی وجہ سے اسکی متعدد ہڈیاں ٹوٹ گئیں اور وہ معذور ہو گیا۔

گرنے والے غیر ملکی شخص نے کمپنی پر 2لاکھ ہرجانے کا دعوی دائر کیا تاہم عدالت نے تمام معاملات کو دیکھتے ہوئے کمپنی کو 1لاکھ 50ہزار درہم اداکرنے کا حکم دیا۔گرنے والے شخص نے عدالت کو بتایا کے غیر ملکی شخص کی ٹانگ کی ہڈی متعدد جگہ سے ٹوٹی ہے جس کے علاج کے لئے بڑی رقم درکار ہے تاہم کمپنی رقم ادا نہیں کر رہی۔

متعلقہ عنوان :