دبئی میں دنیا کا سب سے بڑا تھیم پارک اکتوبر میں سیاحوں کے لیے کھول دیا جائے گا

جمعہ 12 اگست 2016 14:38

د بئی ۔ 12 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 اگست۔2016ء) دبئی میں دنیا کا سب سے بڑا تھیم پارک 31اکتوبر کو سیاحوں کے لئے کھولا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق اس تھیم پارک میں موشن گیٹ دبئی،لیگو لینڈ دبئی،لیگو لینڈ واٹر پارک اور بالی ووڈ پارک شامل ہوں گے اسکے علاوہ اس میں ریور لینڈ دبئی، ڈائننگ ،انٹر ٹینمنٹ،اور دیگر سہولیات ہوں گی۔تھیم پارک میں 100سے زائد رائیڈ ز،جھولے اور بچوں کے لئے بے شمار نئی چیزیں لگائی گئی ہیں۔واضح رہے دنیا کے سب سے بڑے اس تھیم پارک کے کھلنے سے اماراتی شہریوں کو بڑے پیمانے پر ملازمتیں ملیں گی۔

متعلقہ عنوان :