ایشیاء کے بیشتر حصص بازاروں میں تیزی کا رحجان

جمعہ 12 اگست 2016 14:38

ٹوکیو ۔ 12 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 اگست۔2016ء) ایشیاء کے بیشتر حصص بازاروں میں جمعہ کو کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی رہی ۔ ٹوکیو سٹاک کے مرکزی نکی 225 انڈیکس میں0.72 فیصد یا121.15پوائنٹس اضافہ ہوا اور انڈیکس 16 ہزار856 کی حد پار کر گیا۔

(جاری ہے)

براڈر ٹاپکس انڈیکس تمام پہلے سیشنز میں0.32 فیصد یا4.20 پوائنٹس اپ کے ساتھ1319 پر بند ہوا۔ تائپے، منیلا اور بنکاک کے حصص بازاروں میں بھی تیزی رہی ۔ شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں0.2 فیصد اور ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں0.6 فیصد اضافہ ہوا تاہم شنزن انڈیکس 0.19 فیصد ڈاؤن رہا۔

متعلقہ عنوان :