بحرین: سابقہ خاتون دوست کی تصاویر انٹرنیٹ پر لگانے والا ایشیائی شہری گرفتار

جمعہ 12 اگست 2016 15:06

بحرین: سابقہ خاتون دوست کی تصاویر انٹرنیٹ پر لگانے والا ایشیائی شہری ..

بحرین: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11اگست 2016ء) : بحرین پولیس ڈپارٹمنٹ نے سابقہ خاتون دوست کی تصاویر انٹرنیٹ پر اَپلوڈ کرنیوالے ایشیائی شہری کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق خاتون نے عدالت میں بتایا کہ مجھے اس وقت شدید صدمہ پہنچا جب میں نے اپنی پرانی تصاویر انٹر نیٹ پر دیکھی۔ لوگوں نے واحیات قسم کے کمنٹس کیئے ہوئے تھے۔ مجھے اسی وقت شک ہوا کہ یہ تصاویر میرے سابقہ دوست نے ہی لگائی ہوں گی۔

(جاری ہے)

خاتون نے مزید بتایا کہ اس کے اپنے ایشیائی دوست کے ساتھ دو سال تک مراسم رہے لیکن پھر کسی بات پر ہم نے ایک دوسرے کو بلانا چھوڑ دیا۔ جس کا میرے دوست کو دکھ تھا۔ اس نے متعدد دفعہ مجھے دھمکیاں بھی دی تھیں ۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے دوران تفیتیش اعتراف کیا کہ اس نے ہی اپنی دوست کی تصاویر انٹرنیٹ پر اَپلوڈ کیں تھیں۔ عدالت نے مقدمے کی کاروائی کچھ روز کے لیے ملتوی کر دی ہے ۔