پنجاب میں ضرورت پڑی تو رینجرز آپریشن ہوسکتا ہے ‘آئی جی پنجاب

جمعہ 12 اگست 2016 15:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) صوبہ پنجاب کی پولیس کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) مشتاق احمد سکھیرا نے کہا ہے کہ صوبے میں پولیس تمام دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی کررہی ہے تاہم اگر ضرورت محسوس ہوئی تو رینجرز کو بھی بلایا جاسکتا ہے۔ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے بعد سے پنجاب کالعدم تنظیموں کے خلاف ایک موثر انداز میں کارروائیاں کی گئی ہیں۔

صوبے میں پولیس کی کارکردگی پر بات کرتے انہوں نے کہاکہ آج آپ پنجاب بھر میں جاکر دیکھ لیں ‘ کسی جگہ بھی انتہاپسند تنظیمیں ریلیاں نہیں نکال سکتیں اور ناہی کسی کو لاوٴڈ اسپیکروں کے ذریعے نفرت انگیز تقریروں کا اختیار حاصل ہے۔انہوں نے کہاکہ صوبے میں پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کا ایک مکمل نظام موجود ہے اور کوئی ایسی جگہ نہیں جہاں ہم نے کارروائی نہ کی ہو۔

(جاری ہے)

اس سوال پر کہ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ تو کہتے ہیں کے کل 95 کالعدم تنظیمیں صوبے میں موجود ہیں تو ان میں سے کتنی ایسی ہیں جن کے خلاف کارروائی کی گئی ؟ آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم نے ہر ایک تنظیم کے خلاف بھرپور طریقے سے کام کیا ہیمشتاق سکھیرا نے کہاکہ پنجاب میں مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں سے زیادہ تر پکڑے جاچکے ہیں یا پھر کسی نا کسی کارروائی میں مار دیے گئے ہیں۔پنجاب پولیس کی صلاحیت اور تربیت پر بات کرتے ہوئے انھوں نے واضح کیا کہ پولیس کو فوج کے ساتھ کسی صورت بھی ملایا نہیں جاسکتا۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اب اپنی صلاحیت کافی حد تک بہتر کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :