قندیل بلوچ قتل کیس ‘ مفتی عبدالقوی کو اعانت کے جرم میں نامزد کر لیا گیا

مفتی عبدالقوی کی بے گناہی یا قصور وار ہونے کا فیصلہ تفتیش کے بعد ہو گا ‘پولیس حکام

جمعہ 12 اگست 2016 15:06

قندیل بلوچ قتل کیس ‘ مفتی عبدالقوی کو اعانت کے جرم میں نامزد کر لیا ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی کو اعانت جرم میں نامزد کر لیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی کو مقتولہ کے والد کی درخواست میں نامزد کیا گیا پولیس حکام نے بتایا کہ مفتی عبدالقوی کو قتل کیس میں اعانت جرم میں نامزد کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

مقتولہ کے والد نے مفتی عبدالقوی سے تفتیش کی درخواست دی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی کو نامزد کیا گیا ہے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مفتی عبدالقوی کی بے گناہی یا قصور وار ہونے کا فیصلہ تفتیش کے بعد ہو گا۔

متعلقہ عنوان :