پشاورپولیس کی کارروائی ‘نومولود بچے چوری کرنیوالا گروہ گرفتار

جمعہ 12 اگست 2016 15:07

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) پشاورپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نومولود بچے چوری کرنے والیگروہ کو گرفتارکرلیا۔ ایل ایچ ویز بھی گروہ کا حصہ تھیں۔ پولیس کے مطابق 7 ملزمان کو گرفتارکیاگیا جن میں 5 خواتین بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ملزمان ہسپتالوں اور میٹرنٹی ہومز سے نومولود بچے اغواء کرکے فروخت کرتے رہے۔ گروہ ہسپتال انتظامیہ کی مدد سیزندہ کی بجائے مردہ بچے بھی والدین کے حوالے کرتے اور زندہ بچے 70 ہزار سے 3 لاکھ تک فروخت کرتے رہے ذرائع ک مطابق گرفتار خواتین لیڈی ہیلتھ ورکر ہیں ‘مزید ارکان کی گرفتاری کیلئے چھپاے مارے جارہے ہیں۔ ملزمان سے ایک بچی بھی برآمد کی گئی۔