قطر: ملک میں نئے اوور ہیڈ برج ، انڈرپاسز بنائے جائیں گے: این ٹی ایس سی

جمعہ 12 اگست 2016 15:26

قطر: ملک میں نئے اوور ہیڈ برج ، انڈرپاسز بنائے جائیں گے: این ٹی ایس سی

قطر: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11اگست 2016ء) : قطر کی نیشنل ٹریفک سیفٹی کمیٹی( این ٹی ایس سی) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی ٹریفک کو دیکھتے ہوئے مستقبل قریب میں ملک کے مختلف علاقوں میں اوور ہیڈ برج اور انڈر پاسز بنانے کا کام شروع کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ایک ٹریفک ویلج بھی بنانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

این ٹی ایس سی کے ڈائریکٹر محمد عبداللہ المالکی کے مطابق لندن میں منعقد ہونے والے ٹریفک سیفٹی کانفرنس میں قطر بھی شامل ہو گا۔

شہریوں کی حفاظت اور ٹریفک حادثات کو کم سے کم کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم 2015 سے2030 تک کے پروگرام کو عملی جامہ پہنائیں گے ۔ ٹریفک سے متعلق عوام میں شعور کو اجاگر کیا جائے گا۔ ہمارا مقصد قطر کو حادثات فری بنانا ہے ۔جس کے لیئے ہم دن رات محنت کر رہے ہیں۔