چین یوگنڈا کی ترقی کیلئے تعاون کرنے کو تیار ہے

سرمایہ کاروں کی یوگنڈا میں سرمایہ کاری کیلئے حوصلہ افزائی کرینگے ، چینی وزیرخارجہ

جمعہ 12 اگست 2016 15:29

کمپالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء ) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین یوگنڈا کے ساتھ صنعتی سیکٹر میں اپنے تعاون کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے ، ہم یوگنڈا کے بنیادی صنعتی ڈھانچے کو ترقی دینے کیلئے تعاون کرنے کو تیار ہیں تا کہ اس کی صنعت کی تعمیر کر سکیں اور یوگنڈا میں ایک صنعتی پارک تیار کر سکیں ، ہمیں توقع ہے کہ چین افریقی ممالک میں صنعتی ترقی کیلئے اپنا قائدانہ کردارادا کرے گا ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے کمپالا میں یوگنڈا کے وزیر خارجہ سیم کوٹیسا سے ایک ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں اپنے معاہدوں پر مکمل عمل کرنے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے ، چین نے خطے کی ترقی کیلئے 60ارب ڈالر دینے کا وعدہ کررکھا ہے تا کہ بنیادی ڈھانچے اور صنعتی پارک کی تعمیر کی جا سکے ، چین یوگنڈا کے ساتھ صنعتی ترقی کے میدان میں بھرپور کردار ادا کرنے کو تیار ہے اور وہ مزید چینی سرمایہ کاروں کی یوگنڈا میں سرمایہ کاری کیلئے حوصلہ افزائی کرے گا ۔ اس موقع پر یوگنڈا کے وزیر خارجہ نے یوگنڈا اور افریقہ کی ترقی کیلئے چین کے تعاون کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :