اسلام آباد میں بغیر قمیض گھومنے والاخواجہ سرا ساتھیوں کے ہمراہ کار چوری کرنے کے الزام میں گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 12 اگست 2016 15:29

اسلام آباد میں بغیر قمیض گھومنے والاخواجہ سرا ساتھیوں کے ہمراہ کار ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 اگست 2016ء ) :اسلام آباد میں کچھ روز قبل ایک خاتون کے بغیرقمیض اتار کر سڑک پر آجانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں خاتون نے الزام عائد کیا تھاکہ اسے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے لیکن بعد ازاں اس خاتون کے ساتھیوں نے ایک شخص کی گاڑی بھی چوری کی اور موقع سے فرار ہو گئے ۔ تاہم اس خاتون سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ زیادتی کا الزام عائد کرنے والی خاتون دراصل خواجہ سرا تھا، جسے پولیس نے اب گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے ایک شخص کو زیادتی کا الزام عائد کر کے بلیک میل کرنے اور دو ساتھیوں کے ساتھ ملکر مذکورہ شخص کی گاڑی چھیننے کی کوشش کرنے والے خواجہ سرا کو گرفتار کر لیا ہے۔شالیمار پولیس نے شہریار عرف سحرش کو اسلام آباد کی سڑک پر قمیض کے بغیر گھومنے اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

تفتیشی افسرفرخ حبیب نے بتایا کہ سحرش کے ساتھ موجود دو افراد جن کی شناخت شکیب اور جاوید کے نام سے ہوئی ہے، کو گرفتار کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے میں موجود گاڑی کو مائرہ جفار چوک سے برآمد کیا گیا۔خیال رہے کہ سحرش کی ویڈیو 6اگست کو بنائی گئی تھی جس میں سحرش نے ایک شخص پر زیادتی کا الزام عائد کیا اور اس کی گاڑی پر پتھراﺅ بھی کیا تھا۔ تاہم اسی دوران ایک شخص گاڑی کے مالک احسن ملک کے پاس آیا اور گاڑی محفوظ جگہ پر پارک کرنے کی پیشکش کرنے کے ساتھ چابی کا مطالبہ کیا۔ جس پر احسن نے اپنی گاڑی بچانے کے چکر میں شدید ذہنی دباﺅ میںگاڑی کی چابی اسے تھما دی جو درحقیقت سحرش ہی کا ساتھی تھا اور ملزمان گاڑی لیکر فرار ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :