اسلام آباد میں بغیر قمیض گھومنے والاخواجہ سرا ساتھیوں کے ہمراہ کار چوری کرنے کے الزام میں گرفتار
سمیرا فقیرحسین جمعہ 12 اگست 2016 15:29
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 اگست 2016ء ) :اسلام آباد میں کچھ روز قبل ایک خاتون کے بغیرقمیض اتار کر سڑک پر آجانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں خاتون نے الزام عائد کیا تھاکہ اسے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے لیکن بعد ازاں اس خاتون کے ساتھیوں نے ایک شخص کی گاڑی بھی چوری کی اور موقع سے فرار ہو گئے ۔ تاہم اس خاتون سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ زیادتی کا الزام عائد کرنے والی خاتون دراصل خواجہ سرا تھا، جسے پولیس نے اب گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے ایک شخص کو زیادتی کا الزام عائد کر کے بلیک میل کرنے اور دو ساتھیوں کے ساتھ ملکر مذکورہ شخص کی گاڑی چھیننے کی کوشش کرنے والے خواجہ سرا کو گرفتار کر لیا ہے۔شالیمار پولیس نے شہریار عرف سحرش کو اسلام آباد کی سڑک پر قمیض کے بغیر گھومنے اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد گرفتار کیا۔(جاری ہے)
تفتیشی افسرفرخ حبیب نے بتایا کہ سحرش کے ساتھ موجود دو افراد جن کی شناخت شکیب اور جاوید کے نام سے ہوئی ہے، کو گرفتار کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے میں موجود گاڑی کو مائرہ جفار چوک سے برآمد کیا گیا۔خیال رہے کہ سحرش کی ویڈیو 6اگست کو بنائی گئی تھی جس میں سحرش نے ایک شخص پر زیادتی کا الزام عائد کیا اور اس کی گاڑی پر پتھراﺅ بھی کیا تھا۔ تاہم اسی دوران ایک شخص گاڑی کے مالک احسن ملک کے پاس آیا اور گاڑی محفوظ جگہ پر پارک کرنے کی پیشکش کرنے کے ساتھ چابی کا مطالبہ کیا۔ جس پر احسن نے اپنی گاڑی بچانے کے چکر میں شدید ذہنی دباﺅ میںگاڑی کی چابی اسے تھما دی جو درحقیقت سحرش ہی کا ساتھی تھا اور ملزمان گاڑی لیکر فرار ہو گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کیا ایک نام نہاد اور پلانٹڈ وزیراعظم خود یہ تعین کرےگا کہ وہ مجرم ہے یا نہیں؟
-
پی ٹی آئی کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور جسٹس عامر فاروق سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
جرمنی میں الیکٹرک کارکی رجسٹریشن میں کمی
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ہفتے کمی
-
وفاقی وزارت خزانہ نے مارچ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
-
خیبر پختونخوا کی چوبیس سرکاری یونیورسٹیاں وائس چانسلر سے محروم
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 400 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
-
سوشل میڈیا کا بھوت اور بچوں کی ذہنی صحت
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
-
وزیراعلی مریم نوازنے محمد نواز شریف کسان کارڈ کی منظوری دیدی ،5 لاکھ کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر 150 ارب کا قرضہ دیا جائیگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.