سائبر کرائم بل سے دہشتگردی کے خاتمے میں مدد ملے گی،آئین پر مکمل عملدرآمد ہونے تک ملک ترقی نہیں کرسکتا

مسلم لیگ (ن) کے رہنما رکن قومی اسمبلی اسدالرحمان کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 12 اگست 2016 15:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رکن قومی اسمبلی اسدالرحمان نے کہا ہے کہ سائبر کرائم بل سے دہشتگردی کے خاتمے میں مدد ملے گی،آئین پر مکمل عملدرآمد ہونے تک ملک ترقی نہیں کرسکتا۔وہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ قائد اعظم کے فرمودات کی روشنی میں اتفاق،اتحاد اور نظم و ضبط کو اپنا شعار بنایا جائے،اقلیتوں کا فرق ختم کرکے سب کو ملک کی ترقی کیلئے ایک ہونا ہوگا،بدقسمتی سے ابھی تک وہ مقاصد حاصل نہیں کیے جاسکے جس کیلئے پاکستان وجود میں آیا۔انہوں نے کہا کہ سائبر کرائم بل سے ملک میں جاری دہشتگردی کے خاتمے میں مدد ملے گی

متعلقہ عنوان :