افغان حکومت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کرے،آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں دہشتگردی کا خاتمہ ممکن ہوسکاہے،افغان مہاجرین کی واپسی تک مکمل امن قائم نہیں ہوسکتا

مسلم لیگ (ن) کے رہنما رکن قومی اسمبلی افتخارچیمہ کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 12 اگست 2016 15:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رکن قومی اسمبلی افتخارچیمہ نے کہا ہے کہ افغان حکومت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کرے،آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں دہشتگردی کا خاتمہ ممکن ہوسکاہے،افغان مہاجرین کی واپسی تک مکمل امن قائم نہیں ہوسکتا۔وہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری آپریشن ضرب عضب نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے،سیکیورٹی فورسز نے آپریشن میں واضح کامیابیاں حاصل کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغان حکومت بھی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کرے اور افغان مہاجرین کو واپس بلائے تاکہ وہ اپنے ملک کی تعمیر نو میں بھی حصہ لے سکیں۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم ملک کو جمہوری ریاست بنانا چاہتے تھے لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں جمہوریت کا تسلسل نہ ہونے سے ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد نہیں ہوسکا،وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک کو ایشیئن ٹائیگر بنائیں گے۔