Live Updates

نیشنل ایکشن پلان کے 20میں سے صرف 4نکات پر عمل درآمد ہورہاہے،پنجاب حکومت صوبے میں بچوں کے اغوا کے معاملے پر فوری توجہ دے،تحریک انصاف کے مرکزی رہنماشفقت محمود کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 12 اگست 2016 15:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماشفقت محمود نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے 20میں سے صرف 4نکات پر عمل درآمد ہورہاہے،پنجاب حکومت صوبے میں بچوں کے اغوا کے معاملے پر فوری توجہ دے۔وہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان کے صرف 4نکات پر عملدرآمد ہورہاہے،20میں سے4نکات پر عمل سے دہشتگردی کا خاتمہ نہیں ہوگا،نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

شفقت محمود نے کہا کہ پنجاب میں بچوں کے اغوا کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش ہے،پنجاب حکومت کو اس معاملے پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ14اگست یوم تجدید عہد کا دن ہے،ملکی ترقی کیلئے نوجوانوں کو آگے آنے کی ضرورت ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات