ریو اولمپکس،جنوبی بحرالکاہل کے ملک فجی نے اولمپکس کی تاریخ میں پہلا تمغہ جیت لیا

جمعہ 12 اگست 2016 16:14

ریو اولمپکس،جنوبی بحرالکاہل کے ملک فجی نے اولمپکس کی تاریخ میں پہلا ..

ریو ڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء) ریو میں جاری اولمپکس میں جنوبی بحرالکاہل کے ملک فجی نے اولمپکس کی تاریخ میں پہلا تمغہ جیت لیا۔فجی نے رگبی سیون کے فائنل مقابلے میں برطانیہ کی مضبوط ٹیم کو شکست دیکر طلائی تمغہ حاصل کیا۔رگبی سیون میں کانسی کا تمغہ جنوبی افریقہ کو ملا جس نے جاپانی ٹیم کو شکست دی۔ چھٹے دن کے اختتام پر امریکہ 16طلائی تمغوں سمیت کل 38 تمغے جیت کر میڈل ٹیبل پر سرفہرست ہے جبکہ چین بدستور دوسرے نمبر پر ہے جس کے کھلاڑیوں نے 11 طلائی، آٹھ نقرئی اور 11 کانسی کے تمغے حاصل کیے ہیں، خواتین کے 100 میٹر کے فری سٹائل تیراکی کے مقابلے میں امریکہ کی سیمون مینویل اور کینیڈا کی پینی اولیکسیاک کے درمیان گولڈ میڈل کے لیے مقابلہ ٹائی ہوا۔

اس طرح سیمون مینویل ایسی پہلی سیاہ فام خاتون بن گئیں جنھوں نے تیراکی کے مقابلے میں امریکہ کے لیے طلائی تمغہ حاصل کیا ہو۔

(جاری ہے)

چھٹے دن کی ایک اہم بات جنوبی بحرالکاہل کے ملک فجی کا اولمپکس کی تاریخ میں پہلا تمغہ رہی۔فجی نے رگبی سیون کے فائنل مقابلے میں برطانیہ جیسی مضبوط ٹیم کو شکست دیکر طلائی تمغہ حاصل کیا۔رگبی سیون میں کانسی کا تمغہ جنوبی افریقہ کو ملا جس نے جاپانی ٹیم کو شکست دی۔

چھٹے دن کے اختتام پر امریکہ 16 طلائی تمغوں سمیت کل 38 تمغے جیت کر میڈل ٹیبل پر سرفہرست ہے جبکہ چین بدستور دوسرے نمبر پر ہے جس کے کھلاڑیوں نے 11 طلائی، آٹھ نقرئی اور 11 کانسی کے تمغے حاصل کیے ہیں۔ ٹیبل ٹینس میں چینی کھلاڑی ما لونگ نے اپنے ہی ملک کے دوسرے کھلاڑی ژانگ کو ہرا کر خطاب اپنے نام کیا اور اس طرح چین کو ایک اور گولڈ میڈل حاصل ہوا۔چھٹا دن برطانیہ کے لیے بھی بہت اچھا رہا اور اس کی مردوں کی سائیکلنگ ٹیم نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی برطانیہ چار گولڈ میڈل، چھ نقرئی اور چھ کانسے کے تمغوں کے ساتھ 16 تمغے جیت کر آٹھویں مقام پر پہنچ گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :