کوئٹہ میں تین دنوں میں دہشت گردی کے دو واقعات کے بعد سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی

زرغون روڈ پر ہونے والے دھماکے کا مقدمہ سول لائن تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف درج

جمعہ 12 اگست 2016 16:32

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء ) کوئٹہ میں تین دنوں میں دہشت گردی کے دو واقعات کے بعد سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ،کوئٹہ کے زرغون روڈ پر ہونے والے دھماکے کا مقدمہ سول لائن تھانے نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق زرغون روڈ پر نجی ہسپتال کے قریب ہونے والے دھماکے کا مقدمہ سول لائن تھانے میں ایس ایچ او کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا۔

مقدمے میں اقدام قتل،ایکسپلوسیو ایکٹ اور انسداد دہشت کی دفعات درج کی گئی، زرغون روڈ دھماکے میں چھ پولیس اہلکار سمیت اٹھارہ افراد زخمی ہوگئے تھے۔ سانحہ کوئٹہ کے بعد ملک بھر میں عدالتوں کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ، سانحہ کوئٹہ کے افسوناک واقعہ کے بعد عدالتی احاطوں میں واک تھرو گیٹس اور سیکورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :