سعدیہ سہیل رانا نے حفیظ جالندھری کے مزار کی خستہ حالت کے خلاف مذمتی قرارداد جمع کروا دی گئی

جمعہ 12 اگست 2016 16:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء) تحریک انصاف کی رکن اسمبلی سعدیہ سہیل رانا کی جانب سے قومی ترانہ کے خالق حفیظ جالندھری کے مزار کی خستہ حالت کے خلاف مذمتی قرارداد جمع کروا دی گئی۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع ہونے والی قرارداد کے مطابق حکمرانوں کی غلفت کی وجہ سے حفیظ جالندھری کے مزار پر لکھی تحریریں مٹ گئی ہیں قبر پر لگی ٹائلیں ٹوٹ گئیں ، مزار پر لگا فانوس چوری ہو چکا ہے جبکہ کئی سالوں سے مزار پر قومی پرچم بھی نہیں لہرایا گیا قرارداد میں کہا گیا ہے کہ 18ویں ترمیم کے بعد مزار کی ذمہ داری پنجاب حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :