قوم کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلانے کی فکر مجھ سے زیادہ کسے ہوگی؟،وزیراعظم
جمعہ 12 اگست 2016 16:37
(جاری ہے)
چیئرمین واپڈا نے وزیراعظم کو منصوبے پرابتدا سے لیکر ابتک کی پیشرفت پر بریفنگ دی ۔
انہوں نے بتایا کہ منصوبے پر 85.3فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔منصوبے کے لئے سرنگوں کی تعمیر آخری مراحل میں ہے۔سرنگوں کی سٹیل لائننگ کا کام بھی نصف سے زیادہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ڈیم کے سپل وے اور سٹرکچر کا کام سو فیصد مکمل ہے۔چیئرمین واپڈا نے بتایا کہ حادثاتی مشکلا ت کی وجہ سے منصوبے میں کچھ تاخیر ہوئی۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ منصوبے میں مشکلا ت کا ادراک کرتے ہوئے کام کرنا چاہیئے تھا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ قوم سے کئے گئے وعدے ہر صورت پورے کریں گے۔قوم کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلانے کی فکر مجھ سے زیادہ کسے ہوگی؟۔قوم سے کئے وعدے پورے کرنے میں کوئی رکاوٹ نہیں آنے دیں گے۔اپنی حکومت میں لوڈ شیڈنگ کے مکمل خاتمے کیلئے کوشاں ہیں۔وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے وزیراعظم سے اپیل کی کہ مقامی افراد کو روزگار میں ترجیح دی جائے۔وزیر اعظم میاں نوازشریف نے حکم دیا کہ منصوبے کی تکمیل کے بعد بھی مقامی لوگوں کو ترجیح دی جائے۔اس موقع پر سی ای او پروجیکٹ نے بتایا کہ منصوبے پر 78فیصد مقامی افراد کو روزگار دیا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.