چین کے بجلی گھر میں دھماکہ ‘پولیس نے بجلی گھر کے مالک سے پوچھ گچھ شروع کر دی

جمعہ 12 اگست 2016 16:39

یائی چانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء ) پولیس اس بجلی گھر کے مالک سے پوچھ گچھ کررہی ہے جہاں ہولناک دھماکہ کے نتیجے میں 21افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ، یہ بجلی وسطی چین کے صوبہ ہوبی میں واقع ہے ۔ یہ بات حکام نے بتائی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈانگ یانگ سٹی میں مڈیان گنگوئی پاور جینریشن کمپنی لمٹیڈ میں جمعرات کو ہونے والے دھماکے میں بائیس سے اکیاون برس کی عمر کے اکیس افراد ہلا ک ہو گئے ۔مقامی حکام نے بتایا کہ نعشوں کی شناخت کے لئے ڈی این اے ٹیسٹ کرائے جائیں گے ، بجلی گھر اور گردونواح کی کمپنیوں کو بند کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :