چینی خاتون پیراک کا قوت آور دوائی استعمال کرنے کے نمونے کامثبت نتیجہ برآمد

جمعہ 12 اگست 2016 16:47

چینی خاتون پیراک کا قوت آور دوائی استعمال کرنے کے نمونے کامثبت نتیجہ ..

ریو ڈی جنیرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء ) امریکہ پانچ طلائی تمغے حاصل کر کے گذشتہ روز میڈلو ں کی فہرست میں سر فہرست رہا جبکہ ایک خاتون چینی پیراک کے خون کا نمونہ مثبت برآمد ہوا ہے ، اٹھارہ سالہ چن شن ژی 56.72سیکنڈ میں 100میٹر بٹر فلائی کے مقابلے میں چوتھے نمبر پر آنے کے بعد7 اگست کو نشہ آور دوائی کے ٹیٹررو کلورو ت تھائی رائیڈ کے استعمال کا مثبت نتیجہ برآمد ہوا ، اس کا اعلان چین کی پیراکی کی تنظیم (سی ایس اے ) نے جمعہ کی صبح ایک بیان میں کیا ہے ، چین نے نمونہ بی کی پڑتال اور معاملے پر غور کے لئے سماعت کرنے کے لئے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی ) کو درخواست دی ہے ۔

(جاری ہے)

سی ایس اے نے ایس نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا ہے اورچن کی طرف سے تحقیقات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ، سی ایس اے کے بیان میں کہا گیا کہ سی ایس اے ممنوعہ مواد کے استعمال کی بھرپور مخالفت کرتی ہے اور تحقیق کے دوران کھیلوں کی ثالثی عدالت سے تعاون کرے گی اور سی اے ایس کی رولنگ احترام کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :