صدر مملکت ممنون حسین سے صدر آزاد کشمیر سردار یعقوبکی ملاقات، خطے میں پرامن اقتدار کی منتقلی پر اظہار اطمینان

جمعہ 12 اگست 2016 16:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) صدر ممنون حسین نے اس عزم کو دہرایا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے بھارتی مقبوضہ کشمیر کے عوام کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا۔ یہ بات انہوں نے آزاد جموں و کشمیرکے صدر سردارمحمد یعقوب سے ایوان صدر میں ملاقات کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

صدر ممنون حسین نے آزادکشمیر میں حالیہ انتخابات کے کامیاب انعقاد اور پرامن اقتدار کی منتقلی پر اطمینان کا اظہار کیا۔صدرمملکت نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب عوامی نمائندے عوام کی خدمت اوران کے مسائل کے حل کی کوشش کریں گے۔صدر آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب نے صدر مملکت ممنون حسین کو آزاد کشمیر کی مجموعی صورت حال سے آگاہ کیا اور کشمیر کے معاملات میں دلچسپی لینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔