پاکستان سے بھارت کے ایجنٹ کلوبھوشن کا گرفتار ہونا بھارت کی جانب سے پاکستان پر غیر رسمی حملہ تصور کیا جاتا ہے ،لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض
جمعہ 12 اگست 2016 16:50
(جاری ہے)
کمانڈر سدرن کمانڈ نے کہا کہ میرا پریس کلب کوئٹہ آنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ خود کش دھماکے میں کیمرہ مین شہزاد خان اور محمود خان کی شہادت پر صحافیوں سے یکجہتی کیا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے خلاف جو سازشیں ہورہی ہیں اس میں اندرونی اور بیرونی ایجنٹ ملوث ہیں ،میں قسم کھا کر کہتا ہوں کہ وطن کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے دشمن انسانیت کے خلاف جو کچھ کر ر ہا ہے اسکو مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ آٹھ اگست کا واقعہ المناک ہے اس میں جو لوگ شہید ہوئے ہیں انہیں ہم زندہ تو نہیں کرسکتے مگر انکے لواحقین اور بچوں کے ساتھ ہرممکن تعاون کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں اس طرح کی کارروائیاں کرنے میں اندرونی اور بیرونی عناصر شامل ہیں جنکا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اپنے ملک اور خاص کر بلوچستان کو آنچ نہیں آنے دیں گے ۔اس موقع پر پریس کلب کوئٹہ کے صدر شہزادہ ذوالفقار نے کوئٹہ کلب آکر صحافیوں سے اظہاریکجہتی اور شہید ہونے والے کیمرہ مینوں کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کرنے پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامرریاض کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انکی آمد سے صحافیوں کے حوصلے مزیدبلند ہوئے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.