پی پی ایچ آئی عوام کو صحت کی سہولیات میسرکرنے کیلئے کوشاں ہے،عباس علی کھوسہ

جمعہ 12 اگست 2016 16:52

صحبت پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) پی پی ایچ آئی عوام کو صحت کی سہولیات میسرکرنے کیلئے کوشاں ہے۔ جعفرآباد کے تمام بنیادی مراکز صحت میں عوامی مفادات کی خاطرادویات کا کوٹہ بڑھا دیا ہے۔ڈاکٹرز اور پیرامیدیکل اسٹاف کو بھی ڈیوٹی کا پابند کردیا ہے۔غریب عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

ان خیالات کا اظہار PPHIجعفرآباد کے دسٹرکٹ سپورٹ منیجر(DSM) عباس علی کھوسہ نے صحافیوں کیساتھ گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جعفرآباد، صحبت پور کے بیشتر بنیادی مراکز صحت کو ریپئر کرکے ان میں ادویات فراہم کی گئی ہیں۔اور تمام بی ایچ یوز میں ادویات کا کوٹہ بھی بڑھا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین زمہ داری ہے۔

اس ضمن میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو ڈیوٹی کا پابندکیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی میں غفلت برتنے والوں کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈی ایس ایم عباس علی کھوسہ نے کہا کہ روزانہ کسی نہ کسی بی ایچ یو کا خود جاکر سرپرائزوزٹ کرتا ہوں اور ادویات اور اسٹاف کی حاضری چیک کرتا ہوں۔اس وقت جعفرآباد کے تمام BHUsکھلے ہوئے ہیں۔اور عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے میں کوشاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :