احمدیار، پولیس کے شراب کی چالوبھٹی سمیت مختلف مقامات پر چھاپے،8 افراد گرفتار، منشیات برآمد

جمعہ 12 اگست 2016 16:54

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) پولیس کے شراب کی چالوبھٹی سمیت مختلف مقامات پر چھاپے-8 افراد گرفتار-64 لیٹرشراب اور580گرام چرس برآمد تفصیل کے مطابق محلہ شمس آبامیں پولیس نے شراب کی چالوبھٹی اور مختلف مقامات پر چھاپے مارکر تنویر، عامر سکنہ قبولہ ،سرفراز سکنہ عزیز مکی چوک ، پل پیرکوٹ سے محمدمنشاء ، پل پیر سلطان سے خرم ارشاد ،بونگہ حیات سے عاطف سلیم اورشمشاد حسین کو گرفتار کرکے-64 لیٹرشراب برآمد کرلی پولیس نے شراب اور چالوبھٹی کا سامان قبضہ میں لے لیا جبکہریلوے پھاٹک کے نزدیک سے عثمان کو580 گرام چرس سمیت رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ۔ پولیس نے الگ الگ مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :